23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 17:2
لندن: گونگی بہری لڑکی سے زیادتی ،معمر پاکستانی شخص کو13 سال قید کی سزا
جیو نیوز - لندن… گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ملوث پاکستانی معمرشخص کو13 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔معمر شخص جس کا نام الیاس شاکر بتایا جا تا ہے پاکستان سے کمسن لڑکی کوگھریلوملازمت کیلئے برطانیہ لایاتھا۔ الیاس شاکر کی جانب سے لڑکی پر تشددکاالزام بھی ثابت ہو گیا ہے،جبکہ معمر شخص نے لڑکی کے نام پرحکومت سے30ہزارپاؤنڈبھی بٹورے ہیں۔