23 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 20:32
ڈاکٹر آفریدی سے متعلق خدشات سے پاکستان کو آگاہ کیا؛ امریکی محکمہ خارجہ
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آفریدی کی گرفتاری اور قید سے متعلق امریکی خدشات سے پاکستان کو آگاہ کرچکے، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان اورامریکا کے مشترکادشمن کیخلاف ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسامہ تک انٹیلی جنس اطلاعات کے ذریعے رسائی حاصل کی، پاکستان کے ساتھ امریکا کے مضبوط تعلقات ہیں، اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔