24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:7
امریکا: 13سالہ لڑکا رائفل رکھنے کے شبہ میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک
جیو نیوز - سکرامنٹو…امریکی ریاست کیلی فورنیامیں 13سالہ لڑکے کو رائفل رکھنے کے شبہ میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا، بعد میں معلوم ہوا کہ رائفل نقلی تھی۔لڑکے کے والد کے مطابق 13سالہ اینڈی کو پولیس اہلکاروں نے منگل کے روز اس وقت گولیاں مار کر ہلاک کردیا ،جب وہ ایک نقلی گن لے کر دوست کے گھر جا رہا تھا۔سونوما کاوٴنٹی شیرف کے محکمہ کے پریس ریلیز کے مطابق دو پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ جب انہوں نے لڑکے کو رائفل کے ساتھ دیکھ کر پہلے اسے رائفل پھینکنے کاحکم دیا اورحکم نہ ماننے پر اسے گولیاں ماردیں ، تاہم لڑکے کی ہلاکت کے بعد معلوم ہوا کے رائفل نقلی تھی۔ کاوٴنٹی شیرف کے محکمہ کے بیان میں 2 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں 13 سالہ لڑکے کو ہلاک کئے جانے کی تصدیق کی ہے،جو نقلی ہتھیارکے ساتھ تھا، تاہم لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ کیلی فورنیا کے سانتا روزا پولیس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔