تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 13:39

تھائی لینڈ: مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری ، 22 افراد ہلاک

جیو نیوز - بینکاک…تھائی لینڈ میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ تھائی لینڈ کے شہر Nuea میں سیاحوں کی بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری۔ پولیس کے مطابق بس میں موجود مسافر بدھ مت مندر کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ راستے میں ڈرائیور توازن برقرار نا رکھ سکااور بس 98 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔ حادثے میں 22 افراد ہلاک اور ڈرائیور سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ پولیس نے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے جرم میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.