تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:4

امریکا: ٹینیسی میں نیول بیس پر نیشنل گارڈ کی فائرنگ، دو اہلکار زخمی

جیو نیوز - ٹینیسی…امریکی ریاست ٹینیسی میں نیول بیس پر ایک نیشنل گارڈ کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جس جگہ پیش آیا وہ سیکورٹی زون میں نہیں آتا۔ فائرنگ کرنے والے مشتبہ نیشنل گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے۔ فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار کی ٹانگ اور دوسرے گارڈ کے پیر پر گولی لگی ہے۔اس سے قبل واشنگٹن میں 16 ستمبر کو کنٹریکٹ ورکر نے نیول یارڈ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.