25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:44
کراچی: شارع فیصل پرنرسری اسٹاپ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں شارع فیصل پرنرسری اسٹاپ کے قریب ایک عمارت کی چھت پرجنریٹر میں آگ لگ گئی،جس کے باعث دفترمیں موجود ملازمین میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور عمارت کو احتیاطی تدابیر کے تحت ملازمین سے خالی کروالیا گیا۔شارع فیصل پر نرسری اسٹاپ کے قریب قائم ایک عمارت کی چھت پر لگے ہوئے جنریٹر پر اچانک ایگ بھٹرک اٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی،آگ کے شعلے اس قدر بلند ہورہے تھے کہ دور دور سے دیکھے جاسکتے ہیں،عمارت میں لگنے والی ایگ سے عمارت میں موجود ملازمین اور اطراف کی عمارتوں میں موجود ملازمین میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،جس کے بعد عمارت کے نچلی منزلوں پر موجود اسٹاف کو بھی عمارت سے باہر نکال لیا گیا،لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،عمارت میں نجی موبائل فون کمپنی کا دفتر بھی قائم ہے۔