تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:5

امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائیٹ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی

جیو نیوز - واشنگٹن…دوسروں کے فون ٹیپ کرنے والے امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی گھنٹوں سے ڈاوٴن ہے، ہیکرز کے ہتھے تو نہیں چڑھ گئی؟؟نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ جمعے کی شام سے ڈاوٴن ہے جسے اب تک بحال نہیں کیا گیا۔ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ ڈاوٴن ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔این ایس اے جاسوسی کے حوالے سے عالمی سطح پر امریکا کے خلاف شدید غم وغصے کا باعث بنا ہوئی ہے۔ عالمی رہنماوٴں اور اداروں کی جاسوسی کی تفصیلات سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈون نے وکی لیکس کے ذریعے منظر عام پر لائی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.