تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:46

ٹیکساس: اسکول بس ، بریک فیل ہونے پر گھر میں جا گھسی3بچے زخمی

جیو نیوز - نیویارک…امریکا میں ایک اسکول بس بریک فیل ہونے پر گھر میں جا گھسی،حادثہ میں تین بچے زخمی ہوگئے۔ اسکول بس کو حادثہ ،امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سین انتونیو ANTONIO SANمیں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق،اسکول بس میں 25 بچے سوار تھے، حادثہ اسکول سے گھر واپسی پراْس وقت پیش آیا،جب اسکول بس کے بریک ہو گئے اور وہ سامنے موجود گھر میں جا گھسی،حادثہ میں بس میں سواردو بچے زخمی ہوگئے۔ جب کہ ایک بچہ گھر میں زخمی ہوا۔ بس میں سوار ٹیچر اور بس ڈرائیورکو بھی معمولی نوعیت کے زخم آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.