26 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:39
برطانیہ:بیٹے کی چوری ماں کو پسند نہ آئی،پولیس اسٹیشن پہنچ گئی
جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں نوجوان کی چوری اس کی ماں کو پسند نہیں آئی۔ بیٹے کو لیکر پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔برطانیہ کے شہر لیور پول میں پندرہ سالہ نوجوان نقلی پستول کے ذریعے رقم لوٹ کر فرار ہوگیا ، بیٹے کے کمرے میں رقم دیکھ کرماں حیران رہ گئی۔ نوجوان نے نقلی پستول دکھا کر کیشیر کو ڈرایا اور دو ہزار پاوٴنڈ لوٹ کر فرار ہوگیا۔ یہ حرکت اس کی قانون پسند ماں کو بالکل پسند نہیں آئی اوراس کے قبضے سے پستول اور رقم ملتے ہی خود اپنے بیٹے کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے اس نوجوان کو چالیس ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔