27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:3
بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا، 21 افراد ہلاک
جیو نیوز - بغداد…عراقی دارالحکومت بغداد دھماکوں سے گونج اٹھا، 6 کاربم دھماکوں میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق کار بم دھماکے دارالحکومت میں پانچ مختلف مقامات پر ہوئے جن میں 21 سے افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حالیہ ہلاکتوں کے بعد رواں ماہ کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی ہے۔