27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:37
بھارتی شہر پٹنہ میں7 دھماکے،5افراد ہلاک،70 افراد زخمی
جیو نیوز - پٹنہ…پٹنہ میں نریندر مودی کی آمد شہر کیلئے مصیبت کا پیغام لے آئی ،پٹنہ میں سات دھماکے ہو ئے جس میں پانچ افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ شہر میں یکے بعد دیگرے ہو ئے ۔بھارت کے شہر پٹنہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 7 دھماکے ہوئے ، جس کے نتیجہ میں5افراد ہلاک اور70سے زائد زخمی ہو گئے ۔دھماکے پٹنہ ریلوے اسٹیشن ،نریندر مودی کی ریلی کے قریب بھی ہو ئے جہاں دھماکوں کے بعد بھگدڑ مچ گئی، ریلی سے بی جے پی کے رہنما گجرات کے تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے اور وزارت اعظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی خطا ب کرنے والے تھے ۔