27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 16:23
افغانستان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے18افراد ہلاک
جیو نیوز - غزنی…افغانستان کے صوبے غزنی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہیں۔غزنی کے ڈسٹرکٹ اندار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں ایک منی بس آئی جس میں 14 خواتین، 3 مردوں اور ایک بچے سمیت 18 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، زخمی افراد کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے، بدقسمت بس کے مسافر شادی میں شرکت کرنے صوبہ غزنی کے ایک گاوٴں سے دوسرے گاوٴں جارہے تھے۔