تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 17:43

دُنیا کے سب سے لمبے شخص کو خوابوں کی ملکہ مل گئی

جیو نیوز - انقرہ…دنیا کے سب سے قد آور شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ترکی کے سلطان کوسن کو آخرکار اپنے خوابوں کی ملکہ مل گئی اور سلطان کوسن آج مس ڈیبو Ms Dibo کے ساتھ رشتہ ازواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔ 8 فٹ 3 انچ کے سلطان کوسن کو 5 فٹ 8 انچ کی ڈیبو ایسی بھائیں کہ دونوں کے قد میں ڈھائی فٹ فرق کے باوجود شادی کا فیصلہ کر ڈالا۔ ترکی کے اس کسان کو عرصے سے ایسی لڑکی کی تلاش تھی جو ان کی شریک زندگی بن سکے، سلطان کا کہنا تھا کہ اپنے برابر قد کی لڑکی نہ ملنا تھوڑا مایوس کن ہے لیکن وہ بہت خوش ہیں کہ اب ان کی زندگی مکمل ہو جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.