28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:48
پرو:بْل فائٹنگ کے مخالفین کی پولیس سے جھڑپیں، کئی افراد زخمی
جیو نیوز - لیما…پرو میں بل فائٹنگ کے مخالفین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی افراد زخمی ہوئے اور کچھ کو گرفتار کرلیا گیا۔دارالحکومت لیما میں سالانہ بْل فائٹنگ مقابلے کے آغازپراس قدیم کھیل کے مخالفین نے احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین ملک کے سب سے بڑے بیلوں کے اکھاڑے کے سامنے جمع ہوئے۔ان کامطالبہ تھاکہ بْل فائٹنگ پرپابندی لگائی جائے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔اس دوران کچھ مظاہرین اکھاڑے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ،تاہم انھیں وہاں سے نکال دیا گیا۔