28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:44
ڈک چینی کینیڈاآئیں تو گرفتارکرلیا جائے،وکلا کی درخواست پرغور
جیو نیوز - نیویارک…کینیڈا سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی کو گرفتار کرنے کی درخواست پر غور کررہا ہے۔صدر بش کے دور اقتدار کے نائب صدر ڈک چینی نے اکتیس اکتوبر کو ٹورنٹو میں کنونشن سے خطاب کرنا ہے، تشدد مخالف وکلا تنظیم نے کینیڈا کے وزیراعظم ، اٹارنی جنرل اور وزیرخارجہ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ڈک چینی کو کینیڈا آمد پر گرفتار کرلیا جائے یا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ متعلقہ ادارہ ڈک چینی کے خلاف درخواست کا جائزہ لے رہا ہے۔