29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 10:53
موسم سرما کی آمد، مقبوضہ کشمیر کا دارالحکومت سری نگر سے جموں منتقل
جیو نیوز - جموں کشمیر…موسم بدلتے ہی مقبوضہ کشمیر کا دارالحکومت بھی تبدیل ہوگیا ، موسمی تبدیلی کے باعث سری نگر سے جموں منتقل کردیاگیا ہے۔سال میں دو بار ہونے والی یہ منتقلی قدیم روایت کا حصہ ہے،جو 1882 سے چلی آ رہی ہے۔اسی سلسلے میں سول سیکرٹریٹ اور دیگر دفاتر سمیت تمام سامان سری نگر سے جموں منتقل کیا جانا شروع کردیاگیا ہے۔ موسم سرما میں مقبوضہ کشمیر کا دارالخلافہ جموں جبکہ گرمیوں میں یہ سری نگر منتقل ہو جاتا ہے۔ ہر سال حکومت کو دفاتر کی منتقلی میں 5 لاکھ 20 ہزار ڈالر خرچ کرنا پڑتے ہیں۔ جموں میں سول سیکرٹریٹ 5 نومبر کو کھول دیا جائے گا۔ یہ تبدیلی سری نگر میں پڑنے والی شدید سردی کے باعث ہوتی ہے۔