29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 15:28
مسلمان اسلامی بینکاری کے تحت تعلیمی قرضہ لے سکتے ہیں،برطانوی وزیراعظم
جیو نیوز - لندن…برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکاری روایتی بینکاری کے مقابلے میں پچاس فیصد تیز ترقی کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم مسلمان اسلامی بینکاری کے تحت تعلیمی قرضہ لے سکتے ہیں۔ لندن میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم سے خطاب میں برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکاری کو فروغ دینا چاہیے،برطانیہ آنے والے وقتوں میں اسلامی ممالک میں اربوں پاوٴنڈ کی سرمایہ کاری کرے گا اور برطانیہ اسلامی بانڈ جاری کرنے والا پہلاغیر اسلامی ملک ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی مارگیج پر دہراٹیکس ختم کردیا ہے اس کے علاوہ برطانیہ میں مقیم مسلمان اب اسلامی بینکاری کے تحت تعیلمی قرضہ بھی لے سکتے ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون نے بتایا کہ برطانیہ میں اولمپکس اسٹیڈیم سمیت دیگر منصوبوں میں اسلامی سرمایہ کاری سے رقم فراہم کی گئی۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ اسلامی بینکاری کو خوش آمدید کہتا ہے۔