تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 0:46

عالمی اسلامی اقتصادی فورم کے شرکا کے اعزاز میں شہزادہ چارلس کا عشائیہ

جیو نیوز - لندن…لندن میں عالمی اسلامی اقتصادی فورم کے شرکا کے اعزاز میں برطانوی ولی عہد، شہزادہ چارلس نے عشائیہ دیا۔عالمی اسلامی اقتصادی فورم کا نواں سالانہ اجلاس لندن میں ہوا۔ جس میں شریک اسلامی ملکوں کے رہنماوٴں کے لیے برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے ڈنر کا اہتمام کیا۔ عشائیے میں افغان صدر حامد کرزئی سمیت کئی عالمی رہنما شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزادہ چالس کا کہنا تھا عالمی اسلامی اقتصادی فورم کااجلاس پہلی بار یورپ میں منعقد کیا گیاہے جواس بات کااشارہ ہے کہ اسلامی مالیاتی مرکزکے طورپرمغرب میں لندن کی اہمیت نمایاں ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.