30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:47
سمندری طوفان سینڈی کے امریکا سے ٹکرانے کو ایک سال مکمل
جیو نیوز - نیویارک…امریکا کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سینڈی کے ایک سال مکمل ہونے پر مختلف علاقوں میں لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا۔ سمندری طوفان سینڈی کی تباہ کاریوں کا ایک سال مکمل ہونے پر نیویارک اور نیوجرسی کے ساحلی علاقوں میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور ہلاک ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ بروکلین کے رہائشیوں نے اپنے بچھڑ جانے والوں کی یاد میں روشنیوں کی مدد سے دل کی شکل بنائی اور اسٹیٹن آئی لینڈ میں موم بتیاں جلائی گئیں اور پانی میں چراغ تیرائے۔ گزشتہ سال امریکا کے مشرقی ساحل پر سپر سینڈی طوفان کی وجہ سے 159 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔