30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:44
ترکی نے ایشیاء اور یورپ کو ملانے والی سرنگ مکمل کرلی
جیو نیوز - استنبول… ترکی کے 90 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر آبنائے استنبول کی تہہ میں بنائی جانے ولی سرنگوں کے ذریعے استنبول کے ایشیاکے داہنے کو یورپی داہنے سے منسلک کردیا گیا ہے۔ آبنائے باسفورسمیں زیر آب بنائی جانے والی سرنگ کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر عبداللہ گل، وزیراعظم رجب طیّب ایردوان،جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے رومانیہ کے وزیر اعظم وکٹر پونٹااور دیگر ممالک کے وزرا نے شرکت کی۔ یہ ٹیوب ٹنل استنبول کو ایشیا اور یورپ کو ملانے کا بالکل مختلف راستہ ہے۔اس ٹیوب ٹنل سے روزانہ ایک ملین سے زائد افراد سفر کر سکیں گے اور صرف 4منٹ میں ایشیاء سے یورپ پہنچ سکیں گے۔اس منصوبے پر 2004 میں کام شروع ہوا تھا لیکن آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے عمل کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔زلزلوں کا اثر سہنے کی طاقت رکھنے والی اس ایک اعشاریہ چار کلومیٹر طویل سرنگ کی تعمیر پر 4 ارب ڈالر لاگت آئی ہے جن میں سے ایک ارب ڈالر جاپان نے فراہم کیے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق اس سرنگ سے نہ صرف آبنائے باسفورس پر بنے دونوں پلوں پر رش کم ہو گا بلکہ آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ افتتاحی تقریب کی سب سے اہم بات ترکی کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر محکمہ مذہبی امور کے سربراہ کی جانب سے تلاوت کرنا اور دعا کرنا ہے۔