تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 18:14

برطانوی میوزیکل بینڈ بیٹل کے رکن کا گھر 4لاکھ 80 ہزارپاوٴنڈ میں نیلام

جیو نیوز - لندن…برطانیہ میں معروف میوزیکل بینڈ بیٹل کے رکن جان لینن کا گھر 4لاکھ 80 ہزارپاوٴنڈ میں نیلام کردیا گیا۔لیورپول کے علاقے ویور ٹری میں قائم 3 کمروں کا یہ مکان بیٹل بینڈ کیلئے تاریخی حیثیت رکھتا تھا۔ اس مکان میں بیٹل بینڈ نے اپنے ابتدائی دور میں درجنوں دھنیں تخلیق کیں۔ اس مکان کی نیلامی کے لیے ڈیڑھ لاکھ پاوٴنڈ سے ڈھائی لاکھ پاوٴنڈ تک کا اندازہ لگایاگیا تھا۔ تاہم حتمی نیلامی میں نامعلوم شخص نے 4 لاکھ 80 ہزار پاوٴنڈ کی بولی لگاکر یہ مکان حاصل کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.