31 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:11
پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت خطرے میں
جیو نیوز - لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت خطرے میں پڑگئی ہے،پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے مطابق ڈیڈلائن گزرگئی، پاکستان ہاکی فیڈیریشن نے گیمزمیں شرکت کی تصدیق نہیں کی،دومرتبہ یاددہانی کے خط لکھے جن کاکوئی جواب نہیں ملا۔پاکستان ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز سے بھی باہرہوچکی ہے۔واضح رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم دفاعی چمپئن ہے۔