1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:51
شام کے تمام کیمیائی ہتھیار سیل؛ دمشق کے ایئربیس پر اسرائیل کا میزائل حملہ
جیو نیوز - دمشق…شام کے تمام کیمیائی ہتھیاروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دمشق میں ایک ایئربیس پر اسرائیل نے میزائل حملہ کیا ہے۔ کیمائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے او پی سی ڈبلیو نے اعلان کیا ہے کہ شام میں کیمیائی ہتھیار بنانے کے تمام آلات تباہ کردیے گئے ہیں جبکہ تیار کیمیکل ہتھیار سیل کردیے گئے ہیں۔ ادارے کے مطابق شام میں ایک ہزار ٹن کیمیکل اور دو سو نوے ٹن کے ہتھیار سیل کیے گئے ہیں جن کی سیل کھولنا ناممکن ہوگا۔ دوسری جانب اسرئیل نے دمشق میں ایک ایئر بیس پر میزائل حملہ بھی کیا ہے جہاں سے مبینہ طور پر ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی جارہی تھی۔