1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:0
اسرائیل نے 71ء کی جنگ میں اسلحہ فراہم کرکے بھارت کی مدد کی،انکشاف
جیو نیوز - نئی دہلی …اسرائیل نے 1971 کی جنگ میں اسلحہ فراہم کرکے بھارت کی مدد کی تھی اور بھارتی فوج اور مکتی باہنی کو ہتھیار دیئے تھے۔ یہ انکشاف بھارتی اسکالر سری ناتھ راگھون نے اپنی کتاب 1971 میں کیا ہے ۔ ایک بھارتی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق راگھون نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود اسرائیل نے بھارت کی مدد کی۔راگھون نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس میں اس وقت کے بھارتی سفیر ڈی این چیٹرجی نے اسرائیل سے اسلحہ حاصل کرنے کا عمل شروع کروایا تھا۔اس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی نے اسرائیل سے اسلحہ لینے کے فیصلے پر گرین سگنل دیا تھا۔ اندرا گاندھی نے را کو اسرائیل سے اسلحہ حاصل کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔