1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:34
ترکی میں 14 سال بعد پارلیمنٹ میں اسکارف پر پابندی کاخاتمہ
جیو نیوز - انقرہ…ترکی میں 14 سال بعد پارلیمنٹ میں اسکارف پر پابندی کا خاتمہ ہوگیا۔ خاتون ارکان پارلیمنٹ سر پر اسکارف باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئیں۔ ترکی کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں 4خاتون اراکین سر پر اسکارف باندھ کر شریک ہوئیں۔ ترکی کی پارلیمنٹ میں 14سال بعد خواتین اراکین کو اجلاس کے دوران سر پر اسکارف باندھے دیکھا گیا ہے۔ ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کی جانب سے اس پابندی کا خاتمہ کیا گیا ہے۔