تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:39

کینیڈا :ٹورنٹو کے میئر نشے کے عادی نکلے،ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی

جیو نیوز - ٹورنٹو…کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے میئر کی مبینہ طور پر کوکین کا نشہ کرنے کی ویڈیوپولیس نے حاصل کرلی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکے دوران ٹورنٹو پولیس چیف بل بلیئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس ویڈیو میں میئر روب فورڈ کو پہچان لیا ہے۔ ادھر میئر فورڈ میڈیا کے نمائندوں سے ہی الجھ پڑے۔ خود پر لگے الزامات کی تردید کے ساتھ ساتھ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو دھکے دیے اور گھونسوں کے کئی وار بھی کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.