تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:21

صدر اوباما سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات،القاعدہ کیخلاف کارروائی پر تبادلہ خیال

جیو نیوز - واشنگٹن…عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے واشنگٹن میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماوٴں نے عراق کی صورت حال اور القاعدہ کے خلاف کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔عراقی وزیراعظم نوری المالکی امریکا کا پہلا دورہ کررہے ہیں۔ وائٹ ہاوٴس میں امریکی صدر سے ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے عسکریت پسندوں کے خلاف اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی اور جنگی سازوسامان کے لیے امداد بڑھانے پر زور دیا ہے۔ ملاقات کے دوران وائٹ ہاوس کے باہر ایرانی نژاد امریکی شہریوں نے نوری المالکی کے دورے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین عراق میں فرقہ وارانہ قتل عام بند کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.