تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:1

امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا حکیم اللہ کی ہلاکت کی تصدیق سے گریز

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وائٹ ہاوٴس سے جاری ایک بیان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ترجمان کیٹلین ہیڈن کا کہنا ہے کہ حکام نے پاکستان میں حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کی خبریں دیکھی ہیں تاہم فی الحال اس کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کرسکتے، لیکن اگر وہ واقعی مارا جاچکا ہے تو یہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا 2010ء کے نیویارک ٹائمز اسکوائر پربم حملے کی ناکام منصوبہ بندی کی ذمے داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی اور حکیم اللہ محسود 2009ء میں افغانستان میں سی آئی اے کے 7اہلکاروں کی ہلاکت کے معاملے میں بھی امریکا کو مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.