2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:43
نائیجیریا کے چرچ میں بھگدڑسے28 افراد ہلاک،200سے زائد زخمی
جیو نیوز - ابوجا…نائیجیریا کی ریاست انامبرا کے چرچ میں بھگدڑ مچنے سے 28 افرادہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق ہولی گھوسٹ نامی چرچ میں صرف 5ہزار افراد کے گنجائش تھی لیکن وہاں پر ایک لاکھ سے زائد افراد جمع ہوگئے ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنرپیٹر اوبی کو اس جلسے سے خطاب کرنے پہنچنا تھا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق بھگدڑ اس وقت شروع ہوئی جب مجمع میں موجود کچھ مشکوک افراد نے آگ ، آگ کا شور مچانا شروع کردیا۔