3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 0:35
بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ٹرین کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک
جیو نیوز - نئی دہلی…بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر 8 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیلنے کے بعد کچھ مسافروں نے ٹرین کی زنجیر کھینچ کر اسے روکا اور جان بچانے کے لیے دوسرے ریلوے ٹریک کی جانب بھاگے۔ دوسرے ٹریک پر آنے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔