3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:1
بھارت فائر کریکر مارکیٹ میں آگ، ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی ریاست اتر پردیش میں آتش بازی کے سامان کی مارکیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔فائر کریکر مارکیٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوشش شروع کردی۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا۔ آگ کے باعث علاقے پر دھویں کے بادل چھاگئے اور سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔