تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:31

علی خامنہ ای نے عالمی طاقتوں سے ایٹمی تنازع پر مذاکرات کی حمایت کردی

جیو نیوز - تہران…ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایٹمی تنازع پر مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں مذاکرات سے کوئی زیادہ امید نہیں ہے اور دشمن پر کبھی بھروسہ نہیں کرنا چاہئے۔سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ مذاکرات سے انہیں کچھ زیادہ امید نہیں ہے لیکن اس سے ایران کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کے بارے میں یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ کوئی سمجھوتہ کرے گی۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے نمائندوں کی بات چیت کا نیا مرحلہ سات نومبر کو جنیوا میں شروع ہوگا۔ اگست میں ایرانی صدر حسن روحانی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایٹمی تنازع پر یہ دوسرا اجلاس ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.