3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 12:40
آسٹریلوی جنگلات میں آگ کی شدت میں اضافہ ایمرجنسی نافذ
جیو نیوز - سڈنی… آسٹریلیا کے جنگلات میں دو مقامات پر لگنے والی آگ کے بعدنیو ساؤتھ ویلزم میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی گرم موسم اور تیز ہوائیں آگ کی شدت میں اضافہ کررہی ہیں، سڈنی کے پورٹ لینڈ سے فائر فائٹرز ، ہیلی کاپٹرزاور طیارے پانی بھرنے اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، حکام نے ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو 60 ہیکٹر تک علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔Wollongong کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی۔