تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:32

امریکامصر کی عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پْرعزم

جیو نیوز - قاہرہ…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکا مصر کی عبوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے پْرعزم ہے۔اپنے پہلے دورہ مصر کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے کہاکہ امریکا مصر کی عبوری حکومت سے تعاون جاری رکھے گا ، انھوں نے مصر میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مصری عوام کو اپنی رائے کا کْھل کر اظہار کرنا چاہیے ، جان کیری اپنے دورے میں مصر کے عبوری صدر عدلی منصور ، آرمی چیف فتح السیسی اوروزیر خارجہ نبیل فہمی سے ملاقاتیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.