3 نومبر 2013
وقت اشاعت: 14:48
سال کا دوسرا سورج گرہن افریقہ اور یورپ میں بھی دیکھا جاسکے گا
جیو نیوز - کراچی…رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگاجو افریقا ، یورپ اور ایشیا کے کئی ملکوں میں دیکھا جاسکے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل سورج گرہن گیبون اور کانگو میں دیکھا جاسکے گا جس کا دورانیہ ایک منٹ انتالیس سیکنڈز ہوگا۔ پاکستان میں یہ سورج گرہن نہیں دیکھا جاسکے گا۔ افریقا ،یورپ ،امریکا اور براعظم ایشیا کے کچھ حصوں میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ سال کا پہلا سورج گرہن 10 مئی کو ہوا تھا۔