تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:53

شام میں خانہ جنگی نہ روکی گئی تو یہ نیا افغانستان بن جائیگا؛ ترک صدر

جیو نیوز - لندن…ترکی کے صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری نے شام میں ہونے والی خانہ جنگی رکوانے کی فوری کوشش نہیں کی تو شام اس خطے کا افغانستان بن جائے گا۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ شام کی صورت حال پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کا ردعمل بہت مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برادری صحیح وقت پر صحیح اقدامات کرتی تو بہت سی انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔عبداللہ گل نے کہا کہ ترکی اور شام کے درمیان کسی بھی قسم کی کوئی رنجش نہیں ہے لیکن اگر شام میں قتل عام ہوتا ہے تو یہ تمام انسانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.