تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:23

امریکا افغانستان میں پوست کی کاشت روکنے میں ناکام

جیو نیوز - کابل…امریکا افغانستا ن میں پوست کی کاشت روکنے میں ناکام ہوگیا۔ اس سال پوست کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اقوام متحدہ اگلے ہفتے اس سے متعلق رپورٹ بھی جاری کرے گی۔ افغان سیکیورٹی حکام اورانسداد منشیات کے ماہرین کے مطابق امریکا افغانستان میں پوست کی کاشت روکنے کے لیے سات بلین سے زیادہ رقم خرچ کر چکا ہے۔ اس کے باوجود پوست کی مارکیٹ تیزی سے پھلتی پھولتی جارہی ہے۔اس سال ایک لاکھ پچاس ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پوست کاشت کی گئی۔اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کے ادارے کے مطابق اس سے حاصل ہونے والی رقم سیاسی مقاصد میں بھی استعمال ہو رہی ہے، جس سے اس کے خلاف مزاحمت میں بھی کمی ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.