تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:11

امریکی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

جیو نیوز - ریاض…امریکی وزیر خارجہ جان کیری سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی عرب پہنچنے پر سینیٹر جان کیری نے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل سے ملاقات کی۔ سعودی حکام کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیر نے ایران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سعودی وزیر نے جان کیری کو شام کے معاملے میں ا مریکی کردار پر اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ جان کیری آج شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.