4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:11
حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کیلئے غلط وقت کا انتخاب کیا گیا، حامدکرزئی
جیو نیوز - کابل…افغان صدر حامدکرزئی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے وقت کو ناموزوں قرار دیا ہے۔ کابل میں امریکی کانگریس کے وفد سے بات چیت میں افغان صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کیلئے غلط وقت کا انتخاب کیا گیا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کہ اس سے خطے میں قیام امن کی کوششیں متاثر نہیں ہوں گی۔ صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے و الی اپنی ملاقات کو مثبت قرار دیا۔