4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:11
برطانیہ کا متنازع ویزا بانڈ اسکیم ختم کرنے کا اعلان
جیو نیوز - لندن…برطانیہ نے پاکستان، بھارت اور نائجیریا کے شہریوں کے لیے متنازع ’ویزا بانڈ‘ اسکیم ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ضمانتی بانڈ اسکیم متعارف کرانے کا مقصد ہائی رسک قرار دیے جانے والے ممالک کے شہریوں کو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی قیام سے روکنا تھا۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کا اطلاق پاکستان، بھارت، نائجیریا اور سری لنکا پر کیا جانا تھا۔ اس منصوبے کے تحت ویزا حاصل کرنے والے افراد کو 3000 پاوٴنڈ کے قریب رقم برطانیہ آمد سے قبل جمع کروانی پڑتی جو ان کے واپس نہ جانے کی صورت میں ضبط کر لی جاتی۔ اس پر مختلف ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اوراسے ’انتہائی امتیازی‘ اقدام قرار دیا گیا۔ جس کے بعد اس منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔