تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:19

یہودیوں کا امریکی خارجہ پالیسی پر اثر ورسوخ

جیو نیوز - واشنگٹن…حالیہ سروے کے مطابق امریکی یہودیوں کا امریکی خارجہ پالیسی میں نہ صرف اثرورسوخ ہے، بلکہ وہ امریکا کی نسبت اسرائیلی مفاد کے تابع اور فرض شناس ہیں۔ امریکا میں اینٹی ڈیفیمیشن لیگ کی جانب سے کرائے گئے سروے میں امریکی یہودیوں کے امریکی خارجہ پالیسی پر اثرو رسوخ پر رائے لی گئی۔ سروے میں تیس فیصد لوگوں میں امریکی یہودیوں کیلئے اضطراب پایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی یہودی امریکا کی نسبت اسرائیل کے زیادہ فرض شناس ہیں، جیوش انٹرسٹ گروپ امریکی خارجہ پالیسی کے ذریعے اسرائیلی مفاد کا تابع ہے۔ سروے میں چودہ فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ موجودہ دور میں امریکا پر یہودیوں کا دباوٴ پایا جاتا ہے۔ سروے میں پوچھا گیا کہ حکومتی پالیسی پر سب سے زیادہ اثرورسوخ کس لابی کا ہے؟ جواب میں صرف چار فیصد افراد کے خیال میں یہودی لابی حکومتی پالیسی میں اپنا اثرورسوخ رکھتی ہے۔ سروے سے یہ بھی سامنے آیا کہ تمام نظریات کے ماننے والے افراد سمجھتے ہیں کہ یہودیوں کا خارجہ پالیسی میں بڑا حصہ ہے، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں امریکی پالیسی میں ان کا کردار سب سے زیادہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.