تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 15:37

مصر:معزول وزیراعظم محمد مرسی کی 4 ماہ میں پہلی بار عدالت میں پیشی

جیو نیوز - قاہرہ…مصر کے معزول صدر محمد مرسی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ غیر قانونی ہے ، اور وہ اب بھی ملک کے صدر ہیں۔محمد مرسی اور ان کی حکومت میں شامل اخوان المسلمون کے 14 ارکان پر گذشتہ سال مظاہرین کو قتل کرنے پر اُکسانے کا الزام ہے۔ محمد مرسی کو اس سال 3 جولائی کو فوج نے اقتدار سے الگ کردیاتھا اور وہ تب سے قاہرہ میں ایک خفیہ مقام پر قید ہیں۔ اُنہیں پہلی بار ہیلی کاپٹر کے ذریعے پولیس اکیڈمی میں قائم عدالت میں لایا گیا۔ اُنہوں نے نیلے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔محمد مرسی نے عدالت میں اپنے خلاف مقدمے کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ وہ اب بھی مصر کے قانونی صدر ہیں۔ انہوں نے ملزموں کیلیے مخصوص سفید رنگ کا لباس پہننے سے بھی انکار کردیا۔ ان کے بیان اور انکار کے بعد عدالت نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی۔سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر اور قاہرہ کے دیگر مقامات پر ان کے حامیوں نے مظاہرے بھی کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.