تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 17:14

بنگلادیش : حکومت کیخلاف ہڑتال ،پولیس کی فائرنگ ، دو مظاہرین ہلاک

جیو نیوز - ڈھاکا…بنگلا دیش میں حکومت کے خلاف مظاہرے اور ہڑتال جاری ہے ، پولیس کی فائرنگ سے 2 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔اپوزیشن جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی نے ملک میں تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ الیکشن سے پہلے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوں اور عبوری حکومت تشکیل دی جائے۔ ہڑتال کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے گئے اور تشدد کے واقعات بھی رونما ہوئے۔ ڈھاکا کے قریب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ، مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور کئی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.