تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 5:16

سعودی حکومت خواتین کی ڈرائیونگ کے معاملے پر فیصلہ کرے،کیری

جیو نیوز - ریاض…امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی حکومت سے کہا ہے کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق کوئی فیصلہ کریں۔ریاض میں سعودی وزیرخارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ سعودی حکومت پر منحصر ہے کہ وہ کب سعودی خواتین کو ڈرئیونگ کی اجازت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ امریکا میں کس بھی قسم کا فرق عورت یا مرد میں نہیں پایا جاتا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق کوئی بھی فیصلہ سعودی حکومت کو اپنے سماجی خاکے کو مدد نظر رکھتے ہوئے صحیح وقت پرکرنا چاہیے۔ گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان دیا تھا کہ امریکاعالمی حقوق کی بنیاد پر سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.