5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:0
بھارت: لالو پرساد یادیو، جیل میں نوکری پر
جیو نیوز - نئی دہلی … بھارت کے سابق ریلوے وزیر اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو ان دنوں جیل میں ہیں ، لیکن انہیں وہاں بھی نوکری مل گئی ہے، وہ جیل میں باغبانی کر رہے ہیں۔ لالو پرساد یادیو نے چارہ اسکینڈل میں اربوں روپے کا ہیر پھیر کیا اور اسی کی سزا وہ آج کل جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ انہیں جیل میں باغبانی کا کام دیا گیا ہے۔ وہ نہ صرف وہاں پودے لگا رہے ہیں بلکہ دوسروں کے کام کی نگرانی بھی کر رہے ہیں، لیکن انہیں اس کام کے یومیہ صرف 14 روپے مل رہے ہیں۔اربوں روپے کا گڑ بڑ گْھٹالا کرنے کے بعد محنت کی کمائی سے 14روپے کمانا یقیناً بھارتی وزیر کے لیے الگ ہی تجربہ ہوگا۔