تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:37

بھارت نے خلائی شٹل مشن پر بھیج دیا ، کوئی خلاباز سوار نہیں

جیو نیوز - نئی دلی…بھارتی خلائی مشن مریخ کی طرف روانہ کردیاگیا،مشن پر بھیجی جانے والی خلائی شٹل میں کوئی خلاباز سوار نہیں،مشن کی روانگی کے بعد بھارت مریخ پر زندگی کی تلاش میں نکل گیا ہے جو ایشیا میں پہلا ملک بن گیا ہے۔ مریخ مشن ستیش دھون اسپیس سینٹر سے بھارت کے مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 38 منٹ پر روانہکیا گیا ، ایک اعشاریہ تین پانچ ٹن وزنی خلائی راکٹ پر کْل چار ارب پچاس کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔اس خلائی جہاز میں پانچ مخصوص آلات موجود ہیں۔ان میں مریخ کی سطح پر زندگی کی علامت اور میتھین گیس کا پتہ لگانے والے سینسر، ایک رنگین کیمرہ اور سیارے کی سطح اور معدنی املاک کا پتہ لگانے والا تھرمل امیجنگ اسپیکٹرومیٹرہیں۔خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے کے سربراہ رادھا کرشن کا کہنا تھا کہ یہ مشن ستمبر 2014ء تک مریخ کے مدار میں پہنچ کر وہاں سے اعدادوشمار بھیجنا شروع کر دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.