5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 10:57
افغان سرحدی علاقے میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،4افراد ہلاک
جیو نیوز - چمن…افغان سرحدی علاقے ویش منڈی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ میں 4افراد ہلاک،12زخمی ہوگئے۔افغان پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔حملے کے بعد نیٹو اور افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ایئر بیس منتقل کیاجارہا ہے۔دھماکے کے بعدپاک افغان سرحدپرآمدو رفت معطل ہوگئی۔