5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 20:38
سعودی عرب میں بھی ٹماٹر انتہائی مہنگے،بائیکاٹ کی اپیل جاری
جیو نیوز - ریاض…سعودی عرب میں ٹماٹر کی قیمتوں میں انتہائی اضافے کے بعد ٹماٹروں کے بائیکاٹ کی اپیل جاری کردی گئی ہے۔عرب اخبار کے مطابق یہ اپیل سعودی عرب کی نیم سرکاری تنظیم اتحاد برائے تحفظ صارفین نے جاری کی ہے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ لالچی بیوپاریوں نے مختلف وجوہات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مقامی مارکیٹوں میں ٹماٹروں کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام صارف پر پڑا ہے تاہم عوام اگر ایک ہفتے تک ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیں تو اس کی قیمتیں از خود نیچے آجائیں گی کیونکہ بیوپاری اسے سڑنے کے بجائے سستے داموں میں بیچنا بہتر سمجھیں گے۔