5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:31
کینیڈا:جہاز کے قریب آگ لگنے کے واقعے کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - اوتاوا…کینیڈامیں مانٹریال ایرپورٹ پر جہاز کے قریب آگ لگنے کے واقعے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ واقعہ گزشتہ پیر کو مانٹریال شہر کے ٹروڈاوٴ ایرپورٹ پر پیش آیا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے قریب آگ لگی ہوئی ہے جبکہ عملہ اور مسافر جہاز کے ایمرجنسی دروازے سے کود کر اپنی جان بچانے کیلیے بھاگتے نظرآرہے ہیں۔ آگ جہاز کے قریب مسافروں کے سامان لانے والی ٹرالی پر لگی جس سے طیارے کے کیبن میں دھواں بھر گیا۔طیارے میں تقریباً 250 مسافر سوار تھے۔ایمرجنسی دروازے سے کودنے کے دوران 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔