6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:17
ٹورنٹو کے میئر نے نشہ کرنے پر معافی مانگ لی
جیو نیوز - ٹورنٹو…وہ کہتے ہیں نا بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ کینیڈا کے دارالحکومت ٹورنٹو کے مئیر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ کچھ روز قبل کوکین کا نشہ کرتے ہوئے مئیر روب فورڈ کی فوٹیج پولیس کے ہاتھ لگ گئی تھی۔پہلے پہل تو فورڈ صاحب نے اس الزام کو ماننے سے ہی انکار کردیا۔اْلٹا میڈیا کے نمائندوں کو اپنے عتاب کا نشانہ بھی بنایا۔لیکن جب ثبوت سامنے ہوں توسینہ زوری کیسی اور آج روب فورڈ نے اقرار کرلیا کہ انھوں نے کوکین کا نشہ کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عادی نشئی نہیں ہیں۔بھانڈہ پھوٹنے کے بعد فورڈ نے معافی تو مانگ لی لیکن ٹورنٹو کی مئیرشپ چھوڑنے سے انکار کردیا۔